کراچی ( اسٹاف رپورٹر) اگست 2025 میں ایس ای سی پی نے 3,278نئی کمپنیوں کو رجسٹر کیا، ان میں سے تقریبا 99.9فیصد رجسٹریشنز ڈیجیٹل طریقے سے کی گئی،رجسٹریشن میں اضافہ ملک کے کارپوریٹ سیکٹر میں بڑھتے ہوئے اعتماد کی عکاسی کرتا ہے۔ پاکستان میں رجسٹرڈ کمپنیوں کی کل تعداد 265,587 تک پہنچ گئی، جبکہ اگست میں کل سرمایہ 7.74 ارب روپے رہا ہے۔ نئی رجسٹریشنز میں پرائیویٹ لمیٹڈ کمپنیاں 59 فیصد کے ساتھ سب سے زیادہ تھیں، اس کے بعد سنگل ممبر کمپنیاں 39 فیصد پر رہیں، اور بقیہ 4 فیصد میں پبلک ان لسٹڈ کمپنیاں، غیر منافع بخش ادارے اور لمیٹڈ لائبیلٹی پارٹنرشپس (LLPs) شامل تھیں۔