اسلام آ باد (نیوز رپورٹر) قازقستان کے نائب وزیراعظم و وزیرخارجہ مراد نرتلیو، تیرہ رکنی وفد کے ہمراہ 2روزہ دورے پراسلام آباد پہنچ گئے۔ ایڈیشنل سیکریٹری خارجہ علی گیلانی نے ان کا استقبال کیا۔قازقستان کے نائب وزیراعظم کی اپنے پاکستانی ہم منصب سینیٹر اسحٰق ڈار سے سے ملاقات ہوگی جبکہ پاکستان اور قازقستان کے درمیان وفود کی سطح پر مذاکرات ہوں گے۔