واشنگٹن (جنگ نیوز)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے غیر ملکی امداد میں اربوں ڈالر کی کٹوتی کے فیصلے کو برقرار رکھنے کے لیے سپریم کورٹ سے رجوع کر لیا ہے۔ اس سے قبل ایک وفاقی جج نے حکم دیا تھا کہ ٹرمپ انتظامیہ یکطرفہ طور پر فنڈز روکنے کی مجاز نہیں۔ معاملہ تقریباً 4 ارب ڈالر کی امداد کا ہے جو کانگریس نے غیر ملکی امداد، اقوام متحدہ کی امن کارروائیوں اور جمہوریت کے فروغ کے منصوبوں کے لیے منظور کی تھی۔