• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جدہ: قونصلیٹ جنرل پاکستان میں یومِ دفاع کے موقع پر تقریب کا انعقاد

جدہ(شاہدنعیم) قونصلیٹ جنرل آف پاکستان جدہ میں یومِ دفاع پاکستان کی 60ویں سالگرہ کے موقع پر منعقدہ ایک پروقار تقریب سے خطاب کر تے ہوئے قونصل جنرل پاکستان خالد مجید نے کہا ہے کہ پاکستان کی مسلح افواج نے ہر دور میں ملکی خودمختاری اور سرحدوں کے دفاع کیلئے بے مثال جرأت و قربانی کی تاریخ رقم کی ہے۔ انہوں نے شہداء اور ان کے اہلِ خانہ کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ ان کی لازوال قربانیاں پوری قوم کے لیے مشعلِ راہ ہیں۔تقریب میں پاکستانی کمیونٹی کے افراد کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ تقریب کا آغاز تلاوتِ قرآنِ پاک سے ہوا جس کے بعد پاکستان اور سعودی عرب کے قومی ترانے پیش کیے گئے۔
اہم خبریں سے مزید