• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسپیکٹرم نیلامی میں تاخیر سے قومی خزانے کو 4.3 ارب ڈالر تک نقصان پہنچنے کا خدشہ

اسلام آباد (مہتاب حیدر) اسپیکٹرم نیلامی میں تاخیر سے قومی خزانے کو 4.3ارب ڈالر تک نقصان پہنچنے کا خدشہ، ٹیلی کام آپریٹرز کا حکومت سے اسپیکٹرم نیلامی کیلئے درپیش قانونی چارہ جوئی پہلے حل کرنے کا مطالبہ ۔ تفصیلات کے مطابق جی ایس ایم اے نے پیر کے روز وزیر خزانہ کی زیر صدارت اسپیکٹرم نیلامی مشاورتی کمیٹی کو آگاہ کیا کہ پاکستان کو اسپیکٹرم کی فراہمی میں تاخیر کے باعث آئندہ دو سے پانچ سال کے دوران 1.8 ارب ڈالر سے لے کر 4.3 ارب ڈالر تک کا نقصان ہو سکتا ہے۔ رپورٹ کے مطابق، اسپیکٹرم نیلامی میں دو سال کی تاخیر کے باعث قومی خزانے کو 1.8 ارب ڈالر کا نقصان ہوگا۔ تاہم اگر یہ تاخیر پانچ سال تک جاری رہی، تو یہ نقصان بڑھ کر 4.3 ارب ڈالر تک پہنچ سکتا ہے۔
اہم خبریں سے مزید