• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان ریلوے نے بعض سیکشن عارضی بند کردیے

— فائل فوٹو
— فائل فوٹو 

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان ریلوے نے سیلابی پانی کے باعث خانیوال/شورکوٹ، خانیوال /جھنگ اورنارووال /سیالکوٹ سیکشن عارضی طور پر بند کردیے ہیں اور ان سیکشنز پر چلنے والی ٹرینوں کی ایڈوانس و کرنٹ بُکنگ فی الحال روک دی گئی ہے۔ 

ترجمان کے مطابق خانیوال /شورکوٹ کے درمیان چلنے والی 41اپ قراقرم ایکسپریس، 45اپ پاکستان ایکسپریس، 27اپ شالیمار ایکسپریس، 17اپ ملت ایکسپریس اور 47اپ رحمٰن بابا ایکسپریس، خانیوال /جھنگ سیکشن پر 11اپ ہزارہ ایکسپریس اور نارووال/سیالکوٹ سیکشن پر چلنے والی 9 اپ علامہ اقبال ایکسپریس کے مسافروں کو قریبی متبادل راستوں تک پہنچانے کے انتظامات کئے ہیں۔

اہم خبریں سے مزید