نئی دہلی ( جنگ نیوز) بھارت نے پاکستان سے جھڑپ کو ہتھیاروں کی جھوٹی تشہیر کا ذریعہ بنالیا۔
وزیر دفاع راج ناتھ نے دعویٰ کیا کہ براہموس میزائل و دیگر سسٹمز کی کارکردگی نے عالمی خریداروں کی توجہ حاصل کی ہے۔
انڈین حکام نے 100سے زائد ممالک کو میزائل، توپ خانہ، ریڈار، ڈرونز اور دیگر دفاعی سازوسامان برآمد کرنے کا دعویٰ کیا۔ بھارت نے مئی میں پاکستان کے ساتھ ہونے والی جھڑپ کو اپنی عسکری مصنوعات کی تشہیر کے لیے استعمال کرنے کی کوشش کی ہے،
تاہم ماہرین کے مطابق زمینی حقیقت یہ ہے کہ پاکستان نے بھارتی دعوؤں کی ہوا نکال دی۔ چار روزہ جھڑپ کے دوران پاکستان نے بھارتی ڈرونز اور میزائلوں کو نہ صرف ناکام بنایا بلکہ بھارت کے کئی فضائی اور زمینی اہداف کو نشانہ بنا کر یہ ثابت کیا کہ اس کی دفاعی صلاحیت زیادہ مؤثر اور عملی ہے۔