• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

طورخم کے راستے سے مزید ڈھائی ہزار افغان شہریوں کی وطن واپسی

— فائل فوٹو
— فائل فوٹو

افغان شہریوں کی وطن واپسی کا سلسلہ جاری ہے۔

محکمہ داخلہ خیبرپختونخوا کے مطابق گزشتہ روز طور خم بارڈر سے2491 افغان شہری وطن واپس گئے۔ واپس جانے والے افغان شہریوں میں 746 غیر قانونی طور پر مقیم تھے۔

صوبائی محکمہ داخلہ کے مطابق خیبرپختونخوا کے راستے 7 لاکھ 43 ہزار افغان شہری وطن واپس جاچکے ہیں جبکہ مجموعی طور پر 6 لاکھ 5 ہزار غیر قانونی مقیم افغان شہری وطن واپس جا چکے ہیں۔

محکمہ داخلہ کے مطابق 89 ہزار پروف آف رجسٹریشن کارڈ ہولڈرز مہاجرین کو افغانستان بھیجا گیا۔ مجموعی طور پر 48 ہزار افغان سیٹیزن کارڈ ہولڈرز کو واپس بھیجا گیا۔

قومی خبریں سے مزید