• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیپال: سابق وزیرِ اعظم شیر بہادر پر تشدد، مستعفی وزیرِ اعظم کے پی شرما اولی کا گھر اور پارلیمنٹ نذرِ آتش

نیپال میں مظاہرین نے پارلیمنٹ ہاؤس کو آگ لگا دی—تصویر بشکریہ غیر ملکی میڈیا
نیپال میں مظاہرین نے پارلیمنٹ ہاؤس کو آگ لگا دی—تصویر بشکریہ غیر ملکی میڈیا

پرتشدد ہنگاموں کے بعد نیپال کے وزیرِ اعظم کے پی شرما اولی کے اپنے عہدے سے استعفیٰ دینے سے ملک نئی سیاسی غیر یقینی صورتِ حال سے دوچار ہو گیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق نیپال کے دارالحکومت کٹھمنڈو میں پرتشدد مظاہرے جاری ہیں، مظاہرین نے نیپال کے سابق وزیرِ اعظم شیر بہادر اور ان کے اہلِخانہ کو بھی تشدد کانشانہ بنایا ہے۔

مظاہرین نے نیپال کے مستعفی وزیرِ اعظم کے پی شرما اولی کے نجی گھر اور پارلیمنٹ کی عمارت کو آگ لگا دی، عمارت کا مرکزی دروازہ بھی جلا دیا گیا۔

مظاہرین کی جانب سے نیپال کے وزیرِ خزانہ پر بھی شدید تشدد کیا گیا۔

مظاہرین وزیرِ توانائی کے گھر میں گھس گئے اور توڑ پھوڑ کے بعد ان کی تجوری سے پیسے نکال کر لٹا دیے۔

کٹھمنڈو میں سپریم کورٹ سمیت متعدد سرکاری عمارتوں کو بھی مظاہرین نے نذرِآتش کر دیا۔

ہنگاموں، پرتشدد واقعات اور شدید مظاہروں کے باعث کٹھمنڈو کا تری بھون انٹرنیشنل ایئر پورٹ بند اور فلائٹ آپریشن معطل ہو گیا ہے۔

مظاہرین نے کمیونسٹ پارٹی کے ہیڈ کوارٹر پر بھی دھاوا بول کر پارٹی پرچم پھاڑ دیا۔

کٹھمنڈو میں کرفیو کے باوجود احتجاج کے دوران ہلاکتوں کی تعداد 21 ہو گئی، جبکہ 200 افراد زخمی ہوئے ہیں۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید