• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سیلاب سے متاثرہ 98فیصدسے زائدصارفین کوبجلی فراہم کردی،چیف ایگزیکٹو

لاہور (اپنے نامہ نگار سے) یف ایگزیکٹو لیسکو انجینئر محمد رمضان بٹ نے کہا ہے کہ سیلاب کی اس ہنگامی صورتحال میں لیسکو کی ٹیمیں دن رات متاثرہ صارفین کی خدمت میں مصروف ہیں۔ لیسکو ریجن میں سیلاب سے متاثرہ 67 فیڈرز میں سے 59 مکمل طور پر جبکہ 8 جزوی طور پر بحال ہو چکے ہیں۔ اس طرح 73 ہزار 734 متاثرہ صارفین میں سے 65 ہزار 721 کو بجلی فراہم کر دی گئی ہے، جو کل صارفین کا تقریباً 89.13 فیصد ہے۔لاہور میں 17 فیڈرز متاثر ہوئے جن میں سے 16 مکمل اور ایک جزوی طور پر بحال ہو چکے ہیں، جس کے نتیجے میں سیلاب سے متاثرہ 98 فیصد سے زائد صارفین کو بجلی فراہم کر دی گئی ہے۔ اوکاڑہ میں 15 متاثرہ فیڈرز میں سے 13 مکمل اور 2 جزوی بحال ہوئے ہیں، جہاں 65 فیصد صارفین کو بجلی فراہم ہو چکی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہماری اولین ترجیح یہ ہے کہ تمام صارفین کو جلد از جلد بجلی فراہم کی جائے۔ جن علاقوں میں تاحال بجلی بحال نہیں ہو سکی، وہاں بھی تیز رفتاری سے کام جاری ہے اور بہت جلد تمام متاثرہ فیڈرز مکمل طور پر بحال کر دیے جائیں گے۔
لاہور سے مزید