• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سیلاب متاثرہ ایریا سے جلدپانی کا نکاس کیا جائیگا،کمشنر لاہور

لاہور (خصوصی رپورٹر )کمشنر لاہور مریم خان نے موضع موہلنوال تھیم پارک سوسائٹی ایریا کا دورہ کیا اور سوسائٹی سے سیلابی پانی نکاس کیلئے بنائے گئے عارضی چینل اور ورکنگ مشینری کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر ڈی سی لاہور، ایم ڈی واسا اور اے سی تحصیل رائیونڈ بھی موجود تھے۔ کمشنر لاہور مریم خان نے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب کی ہدایات کے مطابق سیلاب متاثرہ ایریا سے جلد از جلد پانی کا نکاس کیا جائے گا، کمشنر لاہور نے واسا کو نکاسی کیلئے ڈی واٹرنگ سیٹس کی تعداد بڑھانے کی بھی ہدایت کردی، کمشنرلاہور نے کہا کہ عارضی ڈرین بنانے کے علاوہ نکاسی کیلئے مختلف جگہوں پر انجنز کا استعمال کیا جارہا ہے، تحصیل انتظامیہ رائیونڈ نشیبی علاقے میں جمع پانی نکالنے کیلئے منظم کام کررہی ہے۔
لاہور سے مزید