• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بنگلادیشی وزیرمذہبی امور کا جامعہ اشرفیہ کادورہ،حافظ فضل الرحیم کی عیادت

لاہور(خبرنگار)بنگلادیش کے وزیر مذہبی امورڈاکٹر اے ایم ایف خالد حسین اور پاکستان میں بنگلادیش کے ہائی کمیشنر ایم ڈی اقبال حسین خان اورمولاناڈاکٹر زاہد حسین سمیت اعلیٰ عہدیداران نے ملک کے معروف دینی ادارہ جامعہ اشرفیہ لاہور کا دورہ کیا جہاں مولانا حافظ اسعد عبید، حافظ اجود عبید،مولانا زبیر حسن اور پروفیسر مولانا محمد یوسف خان، مولانا اویس حسن، مولانا سعد بن اسعد دیگر علماء نے ان کا پرتپاک استقبال کیاوزیر مذہبی امورنے وفد کے ہمراہ جامعہ اشرفیہ لاہور کے مہتمم مولانا حافظ فضل الر حیم کی عیادت کرتے ہوئے ان کی خیریت دریافت کی اس موقعہ پر مولانا حافظ فضل الرحیم نے وزیر مذہبی امور جو کہ عالم دین بھی ہیں ان کو اجازت سند حدیث دی وفد نے نائب مہتمم و ناظم اعلیٰ مولانا قاری ارشد عبید اور دیگر علماء سے بھی ملاقات کی بعد میں جامعہ اشرفیہ لاہور کے لائبریری ہال میں وزیر مذہبی امورنے علماء و طباء سے خطاب کیا،اس موقعہ پر مولانا حافظ اسعد عبید نے جامعہ اشرفیہ لاہور کے طرف سے بنگلادیش کے وزیر مذہبی امور ڈاکٹر اے ایم ایف خالد حسین اور پاکستان میں بنگلادیش کے ہائی کمیشنر ایم ڈی اقبال حسین خان کو اعزازی شیلڈ پیش کی۔
لاہور سے مزید