• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انتظامیہ عوامی سہولت کیلئے ہرممکن اقدام اٹھا رہی ہے،ڈپٹی کمشنر

لاہور(خصوصی رپورٹر)ڈپٹی کمشنر لاہور سید موسیٰ رضا نے کہا ہے کہ انتظامیہ عوامی سہولت کے لیے ہر ممکن اقدام اٹھا رہی ہے ۔ڈپٹی کمشنر نےگورنمنٹ گرلز ہائی سکول چونگ، ملتان روڈ کا بھی دورہ کیا اس اسکول کو عارضی فلڈ ریلیف کیمپ کے طور پر استعمال کیا گیا تھا، جہاں اب دوبارہ معمول کی کلاسیں شروع ہو چکی ہیں۔ اسکول کی صفائی اور انتظامات کو سراہتے ہوئے مزید بہتری کی ہدایات جاری کی گئیں۔ ڈپٹی کمشنر نے تمام تعلیمی اداروں کو طالب علموں کو معیاری سہولیات اور صاف ستھرا ماحول فراہم کرنے کی ہدایت کی، ساتھ ہی حفاظت کے تمام معیارات کی پابندی پر زور دیا۔ شہریوں کو صاف ماحول اور شکایات کے بروقت ازالے کو ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیح قرار دیا گیا۔
لاہور سے مزید