• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حالیہ حکومتی اقدامات صنعت کی بقا کیلئے خطرہ بن چکے :میاں مصباح الرحمن

لاہور(نیوز رپورٹر) فاؤنڈرز گروپ کے چیئرمین میاں مصباح الرحمن اور اراکین مجلس عاملہ نے ایک مشترکہ بیان میں وفاقی و صوبائی حکومتوں سے مطالبہ کیا ہے کہ پولٹری سے متعلق حالیہ اقدامات کو فوری طور پر واپس لیا جائے۔میاں مصباح الرحمن نے کہا کہ ایک دن کے چوزے پر فی چوزہ 10 روپے ایکسائز ڈیوٹی اور فیڈ ملوں پر چھاپوں کے نتیجے میں صنعت کو غیر معمولی دباؤ کا سامنا ہے۔ اگر یہ پالیسی جاری رہی تو پولٹری انڈسٹری کے مکمل طور پر بند ہونے کا خدشہ ہے۔
لاہور سے مزید