• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سیلاب نےحکومتی نااہلی اوربیڈگورننس واضح کردی،جے یو آئی پنجاب

لاہور (نمائندہ خصوصی) سیلاب کے نتیجے میں پنجاب حکومت کی نااہلی اور بیڈ گورننس واضح ہوگئی ہے، عوام بنیادی ضروریات کو ترس رہی اور افسران و بیوروکریسی غائب ہے، لاہور میں تھیم پارک کی تباہی مریم نواز کے نعروں کو بہا کر لے گئی ہے۔ ان خیالات کا اظہار جے یو آئی پنجاب کے سیکرٹری جنرل حافظ نصیر احمد احرار اور صوبائی ترجمان حافظ غضنفر عزیز نے شاہدرہ موڑ لاہور میں امدادی کیمپ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
لاہور سے مزید