• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ریسکیو والے عوام سے پچیس تیس ہزار لے رہے ہیں، متاثرہ شخص

کراچی (ٹی وی رپورٹ) پنجاب میں سیلاب کی تباہ کاریوں پر جیو کے خصوصی پروگرام ’’کیپٹل ٹاک‘‘ میں میزبان حامد میر سے گفتگو کرتے ہوئے سیلاب سے متاثرہ ایک شخص نے کہاکہ ریسکیو 1122 والے عوام سے پچیس تیس ہزار لے رہے ہیں جبکہ وہاں موجود ایک ریسکیو اہلکار نے بتایا کہ خدمت کے لئے ہم کھڑے ہیں کوئی بھی ریسکیو ورکر پیسے نہیں مانگ رہا ،میزبان حامد میر نے بتایا کہ وہ جلال پور پیروالا میں موجود ہیں جہاں حالیہ سیلاب کے باعث دریائے چناب اور دریائے ستلج کا پانی شہر کے بیشتر حصے کو اپنی لپیٹ میں لے چکا ہے۔ وہاں ایک شخص نے روتے ہوئے کہا کہ میں صبح چھ بجے سے انتظار کر رہا ہوں میری فیملی دوسری طرف پانی میں گھری ہوئی ہے بھوکی پیاسی ہے اور میں بے بسی کے عالم میں یہ چاہتا ہوں کہ کوئی ایک کشتی مل جائے تاکہ میں انہیں وہاں سے نکال سکوں جبکہ ریسکیو 1122 والے عوام سے پچیس تیس ہزار لے رہے ہیںجبکہ وہاں موجود ریسکیو اہلکار نے کہا کہ میرا مکان گر چکا ہے میری فیملی چار دن سے پھنسی ہوئی ہے مجھے وقت نہیں مل پارہا ہے کہ انہیں کہیں بہتر جگہ منتقل کرسکوں ہم یہاں موجود ہیں انہیں لوگوں کی خدمت کے لیے ہم کھڑے ہیں کوئی بھی ریسکیو ورکر پیسے نہیں مانگ رہا ہے یہ بالکل غلط بات ہے ہم پندرہ دن سے لوگوں کو نکال رہے ہیں ہم نے ایسا کہیں نہیں دیکھا جہاں تک پرائیویٹ کشتیوں کے چارجز کی بات ہے اس سے ہمارا کوئی تعلق نہیں ہے۔

اہم خبریں سے مزید