اسلام آباد( ایوب ناصر ، خصوصی نامہ نگار) ایف آئی اے کمپوزٹ سرکل گوادر نے غیر قانونی طور پر سمندر کے راستے ایران جانے کے لیے کوشاں مزید 14 افراد کو گرفتارکر لیا ہے ،جن میں ایک ایرانی شہری بھی شامل ہے، 3 کا تعلق گوجرانوالہ، 3 کا تعلق منڈی بہاءالدین، 4 کا تعلق سانگھڑ اور 3 کا تعلق شیخوپورہ سے ہے۔ ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزمان نے ایران سے غیر قانونی طور پر دیگر ممالک جانا تھا۔