• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی پی اور جماعت اسلامی نے کراچی کو موہنجو داڑو بنانے کی قسم کھا رکھی ہے، ایم کیو ایم

کراچی (اسٹاف رپورٹر)ایم کیو ایم پاکستان نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی اور جماعت اسلامی نے مل کر کراچی کو موہنجوداڑو بنانے کی قسم کھا رکھی ہے، پیپلز پارٹی کا جیالا قابض میئر سوشل میڈیا پر اور جماعت اسلامی کے شعبدے باز گھروں میں بیٹھے ہیں، ترجمان ایم کیو ایم نے کہا کہ منگل کو کراچی میں ہونے والی بارش نےآدھے شہر کو ڈوبا دیا، سڑکیں تالاب بن گئیں، ناگن چورنگی، نارتھ کراچی، گلستان جوہر، یونیورسٹی روڈ، شاہراہِ فیصل سمیت کراچی کے کئی علاقے اور شاہراہیں زیر آب آگئے، کراچی میں بار بار بارش کی پیشگوئی کے باوجود بلدیاتی نمائندوں نے کوئی انتظامات نہیں کئے۔
اہم خبریں سے مزید