• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گلستان جوہر میں5 منزلہ عمارت ایک طرف دھنسنے سے ٹیڑھی ہوگئی

کراچی(اسٹاف رپورٹر) گلستان جوہر کراچی میں5 منزلہ عمارت ایک طرف سے دھنس گئی بیشتر خوفزدہ مکینوں نے عمارت خالی کردی اورٹرکوں پر سامان لوڈ کرکے دوسرے مقامات پر شفٹ ہو گئےگلستان جوہر میں زمین دھنسنے سے رہائشی عمارت ٹیڑھی ہوگئی،بلاک10میں واقع اپارٹمنٹس کے2 بلاک حالیہ بارش میں متاثرہوئےعمارت کا گراؤنڈ فلور دھنسنے سے زمین اور دیواروں میں دراڑیں پڑگئیں،3 عمارتوں پر مشتمل کمپلیکس کے بلاک اے اور بلاک بی محفوظ ہیں،عمارت دھنسنے سے گراؤنڈفلور کے فلیٹوں کی کھڑکیاں اور گیلریزٹوٹ گئیں۔
اہم خبریں سے مزید