• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور کے عمرہ زائرین کی پرواز کی 24 گھنٹے میں دوسری ایمرجنسی لینڈنگ

کراچی( افضل ندیم ڈوگر) لاہور کے عمرہ زائرین کی پرواز نے 24 گھنٹے کے دوران دوسری بار کراچی میں ہنگامی لینڈنگ کی۔ 2 طیارے گراؤنڈ کر دیئے گئے۔ مسافروں کو تیسرے متبادل طیارے سے جدہ بھیجا جائے گا۔ ترجمان ایئر لائن کے مطابق لاہور سے پرواز پی اے 470 گزشتہ رات جدہ کیلئے روانہ ہوئی تو ایئر بس اے 320 طیارے کا موسمی رڈار غیرفعال ہوگیا۔ جس پر پرواز کو کراچی میں ہنگامی لینڈنگ کرائی گئی۔ فنی خرابی پر طیارے کو گراؤنڈ اور تمام مسافروں کو ہوٹل منتقل کر دیا گیا تھا۔ ترجمان کے مطابق مسافروں کو متبادل طیارے میں منگل کی رات سوا 9 بجے کراچی سے جدہ روانہ کیا گیا۔
اہم خبریں سے مزید