• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آپریشنل وجوہات، موسمی خرابی، ملک بھر کی 26 پروازیں منسوخ 55 میں تاخیر

کراچی( افضل ندیم ڈوگر) مختلف ایئر لائنز کے آپریشنل مسائل اور موسمی خرابی کی وجہ سے ملک بھر کی 26 پروازیں منسوخ کر دی گئیں جبکہ 55 میں تاخیر ہوئی۔ ایوی ایشن ذرائع کے مطابق کراچی اسلام آباد کے مابین 12 پروازیں آپریٹ نہیں کی جا سکیں سیالکوٹ دوحہ، اسلام آباد اسکردو، کراچی دبئی، کراچی سکھر، اسلام اباد گلگت کی 14 پروازیں منسوخ کی گئیں۔ لاہور سے جدہ کیلئے روانہ نجی ایئر کی پرواز کے ریڈار سسٹم میں خرابی کے باعث پرواز کو کراچی اتارلیاگیا۔ طیارہ رات گئے تک ٹھیک نہیں ہوسکا تھا۔ مسافر ہوٹل منتقل کر دیئے گئے تھے جنہیں متبادل پروازوں سے بھیجا جا رہا تھا۔ اسلام اباد ایئرپورٹ کی 18 پروازوں میں 1 سے ساڑھے 8 گھنٹے لاہور کی 9 پروازوں میں ایک سے 13 گھنٹے کراچی کی 10 پروازوں میں 1 سے سوا 3 گھنٹے تاخیر رپورٹ ہوئی۔ کوئٹہ ملتان فیصل اباد سیالکوٹ اسکردو اور پشاور کی 19پروازوں میں بھی تاخیر ہوئی۔ دبئی سے لاہور کی پرواز پی اے 416 میں 13 گھنٹے اور ابوظہبی لاہور کی پروازوں پی اے 230 231 میں ساڑھے 8 گھنٹے تاخیر ہوئی۔
اہم خبریں سے مزید