• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

PTA، چار سالوں میں موبائل آپریٹرز کے 438 سروس کوالٹی سروے

اسلام آباد (ساجد چوہدری )پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے چار برسوں کے دوران موبائل آپریٹرز کے مجموعی طور پر 438 کوالٹی آف سروس سروے کیے جن میں سے 232 سہ ماہی منصوبہ بندی کے تحت تھے سی ایم اوز کو وارننگ لیٹرز جاری ، پی ٹی اے کو مجموعی طور پر 65,846 شکایات موصول ہوئیں، ان سہ ماہی سرویز میں 169 شکایات پر مبنی، 35 سڑکوں پر اور 2 ریلوے ٹریکس پر سروے شامل تھے،2022 میں تین سہ ماہی سروے کیے۔ تیسر ی سہ ماہی میں 17 شہروں کا احاطہ کیا گیا، جن میں 13 روڈ سروے اور 14 شکایات پر مبنی سروے شامل تھے۔، چوتھی سہ ماہی میں 22 شہروں میں سروے ہوا، جن میں 13 سڑکیں اور 30 شکایات پر مبنی کیسز شامل تھے۔جس پرتمام سی ایم اوز کو وارننگ لیٹر جاری کئے گئے ،اور ان پر بھی عملدرآمد کیا گیا، 2023میں چار سہ ماہی سروے کیے گئے۔
اہم خبریں سے مزید