• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعظم سے قازقستان کے نائب وزیراعظم کی ملاقات، دو طرفہ تعلقات پر گفتگو

اسلام آباد( نیوز رپورٹر)وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان اور قازقستان کے درمیان مضبوط برادرانہ تعلقات ہیں۔انہوں نے یہ بات قازقستان کے نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ مورات نورتیلو ( Mr. Murat Nurtleu) سے گفتگو کے دوران کہی جنہوں نے وزیر اعظم ہاؤس میں ان سے ملاقات کی۔ وزیراعظم نے قازقستان کے نائب وزیر اعظم کا پاکستان کے پہلے دورے پر خیرمقدم کرتے ہوئےصدر قاسم جومارت توکایوف کے لیے اپنی نیک خواہشات کا اظہار کیا جن سے حال ہی میں انہوں نے چین میں ملاقات کی تھی۔وزیر اعظم نے مختلف مفاہمتی یادداشتوں اور زیر غور معاہدوں کو حتمی شکل دینے کے لیے ایک وفد آستانہ بھیجنے کی پیشکش کی اور کہا کہ پاکستان اور قازقستان کے درمیان مضبوط برادرانہ تعلقات ہیں اور دونوں ممالک میں مشترکہ دلچسپی کے متعدد شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو مزید مضبوط بنانے کی باہمی خواہش ہے۔
اہم خبریں سے مزید