• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی میں بارش، 300 فیڈرز بند، متعدد علاقوں کی بجلی معطل

کراچی(اسٹاف رپورٹر) کراچی میں بارش کے باعث متعدد علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل ہو گئی بعض علاقوں میں رات گئے تک بجلی کی فراہمی بحال نہ ہو سکی۔ ذرائع کے مطابق بارش کے دوران کے الیکٹرک کے 300 کےقریب فیڈرز بند ہوگئے، بلدیہ ، ڈی ایچ اے، گلشن اقبال، گلستان جوہر، کورنگی میں بجلی معطل رہی، پی ای سی ایچ ایس ، اورنگی ، لیاقت آباد، سرجانی ٹاؤن اورتیسرٹاؤن میں بجلی معطل رہی، رزاق آباد، ملیر، کھوکھراپار، نیوکراچی، یوسف گوٹھ ، جیکب لائن،منظور کالونی، اخترکالونی، کشمیرکالونی اور شاہ فیصل کالونی میں بجلی بند ہونے کی اطلاعات ملیں، ماڈل ٹاؤن ، خواجہ اجمیرنگری، گودھرا، سائٹ اور اتحاد ٹاؤن اور دیگر علاقوںمیں بھی بجلی کی فراہمی بندرہی۔ د ریں اثناکے الیکٹرک ترجمان کے مطابق شہر کے مختلف حصوں سے درمیانی سے تیز درجہ کی بارش کی اطلاعات ہیں 2100 سے زائد فیڈرز میں سے 60 سے کم فیڈرز پر حفاظتی پروٹوکول کے تحت نشیبی اور تجاوزات و کنڈوں سے بجلی چوری والے علاقوں میںحادثات سے بچاؤ کیلئے بجلی جزوِی طور پر منقطع کی گئی ہے۔ ادارے کی قیادت اور عملہ متحرک ہیں اور صورتحال کا جائزہ لے رہے ہیں۔
اہم خبریں سے مزید