• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میجر عدنان اسلم شہید کی نماز جنازہ چکلالہ راولپنڈی میں ادا

راولپنڈی ( نیوز ر پورٹر)کمبائنڈ ملٹری ہسپتال میں دوران علاج جام شہادت نوش کرنے والے میجر عدنان اسلم شہیدکی نماز جنازہ گزشتہ روز چکلالہ راولپنڈی میں ادا کر دی گئی۔انہوں نے 2 ستمبر کو بنوں میں بزدلانہ حملے کے دوران بھارتی پراکسی فتنہ الخوارج کا بہادری سے مقابلہ کیا۔منگل کو آئی ایس پی آر سے جاری بیان کے مطابق وزیر اعظم محمد شہباز شریف، وزیر دفاع خواجہ محمد آصف، وزیر اطلاعات ونشریات عطا اللہ تارڑ، آرمی چیف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر،حاضر سروس فوجی اور سول افسران اور شہید کے لواحقین نے نماز جنازہ میں شرکت کی۔
اہم خبریں سے مزید