لاہور(ایجنسیاں)وفاقی حکومت نے سیلاب متاثرین کیلئے بجلی بلز میں بڑا ریلیف دینے کا فیصلہ کرلیا ہےجبکہ فصلوں اور مویشیوں کے نقصانات کے ازالے کے لیے کسانوں کے لیے خصوصی پیکج لانے پر بھی کام جاری ہے ۔بجلی کے بلوں پر جنرل سیلز ٹیکس‘ ایف سی سرچارج‘ فکس چارجز ختم کرنے پر غور جاری ہے، فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ پر جنرل سیلز ٹیکس اور ایکسائز ڈیوٹی کے خاتمے کی بھی تجویز ہے،بجلی بلوں پر انکم ٹیکس، مزید اور فاضل ٹیکس، ریٹیلر سیلز ٹیکس کا خاتمہ بھی زیر غور ہے۔وفاقی وزیر رانا تنویر حسین کے مطابق سیلاب متاثرین کے بجلی بلوں پر ٹیکسز کے خاتمے کیلئے کام کیا جارہا ہے، فوی طور پر سیلاب متاثرین کے ٹیکس معاف کئے جائیں گے، بلوں میں ریلیف وفاقی حکومت دے گی،لینڈ ریونیو صوبائی حکومت معاف کرے گی۔