• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکی وفد کو پورٹس اسٹرکچر اور سرمایہ کاری مواقع پر بریفنگ

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک )وزارت بحری امور کے اجلاس میں منگل کے روز امریکی وفد کو پاکستان کی بندرگاہوں کے ڈھانچے اور سرمایہ کاری کے مواقع پر بریفنگ دی گئی ہے۔امریکی وفد نے ایل این جی ٹرمینلز، بلک کارگو ہینڈلنگ اور تینوں بندرگاہوں میں سرمایہ کاری کے امکانات میں دلچسپی ظاہر کی اور پاکستان کے بحری شعبے کو تجارت اور معاشی ترقی کے لیے اسٹریٹجک طور پر نہایت اہم قرار دیا ہے۔وزارت کے بیان کے مطابق وفاقی سیکریٹری سید ظفر علی شاہ نے وفد کو بتایا کہ کراچی پورٹ جو ملک کی 54 فیصد تجارت سنبھالتا ہے، سالانہ 125 ملین ٹن تک کی گنجائش رکھتا ہے۔یہ بندرگاہ تین نجی کنٹینر ٹرمینلز، ایک نجی بلک ٹرمینل، تین مائع کارگو برتھس اور 13 خشک کارگو برتھس پر مشتمل ہے۔ حال ہی میں اس کی عالمی درجہ بندی بہتر ہو کر 405 کنٹینر پورٹس میں سے 61 ویں نمبر پر آگئی ہے اور اس نے پاکستان کے سب سے بڑے 400 میٹر لمبے جہاز کو بھی سنبھالا ہے۔
اہم خبریں سے مزید