اسلام آباد ( طاہر خلیل ) تحریک انصاف کے رہنما اعجاز چوہدری کی سزا یابی کے بعد سینیٹ کی خالی نشست پر پنجاب اسمبلی میں ضمنی الیکشن ہوا، مسلم لیگ (ن) کے رانا ثنااللہ سینیٹر منتخب ہو گئے۔ مسلم لیگ (ن) کے رانا ثنا اللہ 250 ووٹ لے کر کامیاب ہو گئے ہیں۔وزیراعظم نے انتخاب پر رانا ثناء کو مبارکباد دی ۔راناثنااللہ کو 251 ووٹ کاسٹ ہوئے، تاہم ایک ووٹ مسترد ہوا۔دریں اثنا، میڈیا سےگفتگو کرتے ہوئے رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف نے جمہوری عمل کا بائیکاٹ کرکے الیکشن سے راہ فرار اختیار کی، پی ٹی آئی نےکاغذات کی پڑتال کا پراسیس مکمل کیا پھروہ ہائیکورٹ چلےگئے،تحریک انصاف نے ہائی کورٹ سے ناکامی پر بائیکاٹ کا راستہ اختیار کرلیا، تحریک انصاف کا بائیکاٹ کرنا اپنےممبران پرعدم اعتماد ہے۔دریں اثناء وزیراعظم محمد شہباز شریف نے پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثناء اللہ کو سینٹ کا ضمنی انتخاب جیتنے پر مبارکباد دی ہے۔