• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سائنس فاؤنڈیشن کے بورڈ آف ٹرسٹیز کا اڑھائی سال بعد اجلاس متوقع

اسلام آباد (ساجد چوہدری )پاکستان سائنس فاؤنڈیشن کے نئے چیئرمین کی تعیناتی کے ساتھ ہی فاؤنڈیشن کے بورڈ آف ٹرسٹیز کا اجلاس جلد بلانے کا فیصلہ کیا گیا ، تاہم یہ اجلاس تقریباً اڑھائی سال کے بعد ہو گا ، بورڈ کا آخری اجلاس مئی 2023ء میں ہوا تھا جس کے بعد سے ادارے کا سربراہ نہ ہونے کی وجہ سے بی او ٹی کا اجلاس ہی نہیں ہو سکا تھا ،ذرائع کے مطابق پی ایس ایف کے ایکٹ کے تحت بی او ٹی کے سال میں کم از کم دو اجلاس ہونا ضروری ہیں ، ممبران کی نامزدگیوں کے بعد ایک سال پہلے موجودہ بورڈ آف ٹرسٹیز کی تشکیل ہوئی تھی جس میں صدر مملکت کی طرف سے 12سائنسدانوں کو پاکستان سائنس فاؤنڈیشن کے بورڈ آف ٹرسٹیز (بی او ٹی ) کے ممبران کے طور پر تین سال کی مدت کیلئے منظوری دی گئی تھی ، پی ایس ایف حکام کے مطابق بی او ٹی کے اجلاس کی تیاریاں جاری ہیں ایجنڈا تیار کیا جا رہا ہے بلکہ کوشش ہے کہ ہر ماہ بی او ٹی کا اجلاس بلایا جائے تاکہ التواء کا شکار کاموں کو جلد سے جلد پایہ تکمیل تک پہنچایا جاسکے۔
اہم خبریں سے مزید