اسلام آباد(نیوزرپورٹر)وزیرخزانہ سینیٹرمحمد اورنگزیب نے کہاہے کہزرعی معیشت کو ماحولیاتی خطرات سے بچانے کیلئے جدیدمالیاتی ماڈلزاپنانے کی اشدضرورت ہے ۔ انہوں نے یہ بات منگل کویہاں اکیومن پاکستان کی سی ای او اور کنٹری ہیڈ ڈاکٹر عائشہ خان کی قیادت میں وفد سے ملاقات میں کہی۔ملاقات کے دوران اکیومن کی ٹیم نے وزیر خزانہ کو پاکستان کے لیے 90 ملین ڈالر کے ایگریکلچر ریزیلینس فنڈپر پیش رفت سے آگاہ کیا جو زرعی شعبے میں موسمیاتی تبدیلیوں سے موافقت کے لیے فنانس سہولت کے طور پر ڈیزائن کیا گیا ہے۔ وزیر خزانہ نے اس اقدام کو سراہتے ہوئے کہا کہ پاکستان موسمیاتی تبدیلیوں سے زیادہ متاثرہونے والے ممالک میں شامل ہے ، پاکستان کو اپنی زرعی معیشت میں سنگین چیلنجز کا سامنا ہے۔