• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسرائیلی فوج کی انتقامی کارراوئیاں، 83 فلسطینی شہید، غزہ سٹی میں مزید اونچی عمارتیں نشانے پر

کراچی (نیوز ڈیسک)صہیونی فوج کی انتقامی کارروائیاں جاری، 83فلسطینی شہید، غزہ سٹی میں مزیداونچی عمارتیں بمباری کیلئے نشان زد، 3 دن میں 5بلند و بالا عمارتیں تباہ، 209رہائشی فلیٹ ملبے کا ڈھیر ،4,100افراد بے گھر ،350خیمے بھی نشانہ،ان میں سیکڑوں افراد مقیم تھے۔غزہ سٹی سے انخلا کی دھمکیوں پر فلسطینیوں کا شدیداحتجاج، ہم نہیں جائیں گےاور ہرگز نہیں نکلیں گےکےبینرزاور نعرے،گھر نہ چھوڑنے کااعلان ،اسرائیلی اپوزیشن لیڈرکا کہنا ہےموجودہ حکومت ہماری تاریخ کی بدترین حکومت ہے، ادھرڈرون حملے کے باوجودصمود فلوٹیلا کے کارکنوں نےغزہ تک پہنچنے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔ غزہ کی وزارتِ صحت کے مطابق جنگ کے آغاز سے اب تک شہادتوں کی تعداد 64,605 اور زخمیوں کی تعداد 163,319 تک پہنچ گئی ہے، جبکہ صرف گزشتہ 24 گھنٹوں میں 83 لاشیں اور 223 زخمی اسپتالوں میں لائے گئے۔ ان میں امداد لینے کی کوشش کرنے والے مزید 14فلسطینی بھی شامل ہیں، جس سے اس زمرے میں شہادتیں 2,444 تک پہنچ گئی ہیں۔گزشتہ تین دن میں اسرائیلی فوج نے غزہ سٹی کی پانچ بلند و بالا عمارتوں کو نشانہ بنایا، جن میں 209 رہائشی فلیٹ تباہ ہوئے اور کم از کم 4,100 افراد بے گھر ہو گئے۔ اس کے علاوہ 350 سے زائد خیمے بھی تباہ کر دیے گئے جن میں ہر ایک میں تقریباً 10 افراد مقیم تھے۔اسرائیل کے وزیرِ دفاع کے مطابق فوج اب تک 30 عمارتیں تباہ کر چکی ہے، جب کہ مزید عمارتوں کو بمباری کے لیے نشان زد کیا گیا ہے۔
اہم خبریں سے مزید