• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اڈیالہ جیل کے باہر صحافیوں پر تشدد کے خلاف احتجاجی مظاہرہ

اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار) پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس کی کال پر راولپنڈی اسلام آباد یونین آف جرنلسٹس کے زیرِ اہتمام نیشنل پریس کلب اسلام آباد کے سامنے مقامی صحافیوںطیب بلوچ، فیصل حکیم ،اعجاز احمد اور غلام رسول قنبر پر پی ٹی آئی کے کارکنوں کے تشدد کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔مقررین نے پی ٹی آئی کے رویے کو ’’تشدد کی سیاست‘‘ قرار دیتے ہوئے کہا کہ میڈیا پر حملے کسی طور قبول نہیں کیے جا سکتے۔احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے پی ایف یو جے کے صدر افضل بٹ نے کہا کہ صحافیوں پر حملہ پوری صحافت پر حملہ ہے۔ اگر پی ٹی آئی نے معذرت نہ کی تو احتجاج کا سلسلہ ملک بھر میں پھیلایا جائے گا۔‘‘ انہوں نے اعلان کیا کہ آئندہ احتجاجی مظاہرے پریس کلب راولپنڈی اور پھر اڈیالہ جیل کے سامنے بھی کیے جائیں گے۔راولپنڈی اسلام آباد یونین آف جرنلسٹس کے صدر طارق علی ورک نے کہا کہ ’’پی ٹی آئی نے آغاز ہی سے صحافیوں کو نشانہ بنایا ہے، طیب بلوچ پر تشدد آزادی اظہار رائے کو دبانے کی ایک اور کوشش ہے جسے کسی طور برداشت نہیں کیا جائے گا۔
اہم خبریں سے مزید