سلام آباد (اپنے نامہ نگار سے )پی ٹی اے نے کہا ہے کہ صارفین کا ڈیٹا صرف لائسنس یافتہ آپریٹرز کے پاس ہوتا ہے، غیر قانونی مواد کے خلاف کارروائی میں 1372 ویب سائٹس، ایپس اور سوشل میڈیا پیجز بلاک کئے گئے،پی ٹی اے نے مبینہ ڈیٹا لیکس رپورٹس پر اپنے وضاحتی بیان میں کہا ہے کہ صارفین کا ذاتی ڈیٹا آن لائن دستیاب ہے، صارفین کا ڈیٹا پی ٹی اے کے پاس موجود نہیں ہوتا اور نہ ہی پی ٹی اے اس کو مینیج کرتا ہے، یہ ڈیٹا صرف لائسنس یافتہ آپریٹرز کے پاس ہوتا ہے۔