کراچی( افضل ندیم ڈوگر )نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی کراچی کی ایک ٹیم نے گلشن معمار میں کارروائی کرکے موبائل فون ایپس پر گئے قرضوں کی وصولی کیلئے شہریوں کو ہراساں اور بلیک میل کرنے میں ملوث 6 ملزمان کو کراچی کے علاقے گلشن معمار میں کارروائی کر کے گرفتار کر لیا ملزمان گلشن معمار کے ایک گھر میں غیر قانونی کال سینٹر چلا رہے تھے۔ اسسٹنٹ ڈائریکٹر سائبر کرائم احمد زعیم کے مطابق ملزمان نے غیر ملکی شہریوں کو بلیک میل کرنے کیلئے گھر میں کال سینٹر بنا رکھا تھا۔ ملزمان کال سینٹر کے ذریعے غیرملکی شہریوں کومختلف ایپس سے قرضہ جاری کرتے تھے۔ ملزمان ہراساں اور بلیک میلنگ کیلئے غیرملکیوں کی نازیبا تصاویر بھی روانہ کرتے تھے۔