اسلام آ باد ( رانا غلام قادر)وفاقی حکومت نے فیڈرل ایمپلائز بینوولنٹ فنڈز میں تعینات گریڈ 19 کے افسر فخرالزمان کی خدمات پی اے آر سی کو واپس کردی ہیں۔ وہ پی اے آرسی کے ڈائریکٹر ہیں اور ڈیپوٹیشن پر فیڈرل ایمپلائز بینوولنٹ فنڈز میں تعینات تھے۔ ۔اسسٹنٹ ڈائریکٹر کابینہ ڈویژن بنیامین کو تبدیل کرکے سیکشن افسر کابینہ ڈویژن تعینات کیا گیا ہے۔ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے ان تقرر و تبادلوں کے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیے ہیں۔