ہالی ووڈ کے معروف اداکار و پروفیشنل ریسلر ڈوین جانسن ’دی راک‘ نے بالآخر وزن کم کرنے کی اصل وجہ بتا دی۔
رواں ماہ کے آغاز میں وینس فلم فیسٹیول کے دوران ڈوین جانسن کو ان کی نئی فلم ’دی اسمیشنگ مشین‘ کے ورلڈ پریمیئر پر ان کے مداح اُنہیں دیکھ کر حیران رہ گئے کیونکہ وہ پہلے کی نسبت بہت پتلے دبلے نظر آ رہے تھے۔
اداکار کے نئے روپ کو دیکھ کر سوشل میڈیا پر مختلف قسم کی قیاس آرائیاں بھی ہونا شروع ہوگئیں کچھ مداحوں نے خدشہ ظاہر کیا کہ ان کے وزن میں کمی صحت کے مسائل کے باعث ہوئی جبکہ کچھ مداحوں کا خیال ہے کہ یہ زیادہ صحت مند طرزِ زندگی اختیار کرنے کا نتیجہ ہے۔
اب ٹورنٹو انٹرنیشنل فلم فیسٹیول 2025ء میں سوال و جواب کے سیشن کے دوران ڈوین جانسن نے اپنے وزن میں کمی کے بارے میں پوچھے گئے سوال کا جواب دیتے ہوئے بتایا کہ میں نے ایک نئے پروجیکٹ کے لیے اپنا وزن کم کیا ہے۔
انہوں نے انکشاف کیا کہ ہم ڈینیئل پنک واٹر کے لکھے گئے ناول پر مبنی ایک فلم بنانے والے ہیں جس کا عنوان ’لیزرڈ میوزک‘ ہے اور میں اس نئی فلم میں 70 سالہ آدمی کا کردار ادا کرتے نظر آئیں گے۔
اداکار نے مزید بتایا کہ میں ابھی اپنا وزن مزید کم کر رہا ہوں ابھی بہت طویل سفر طے کرنا ہے، میں اس نئے پروجیکٹ کے لیے بہت پُرجوش ہوں۔