• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خطرناک عمارتوں کو خالی کردیا جائے، ایس بی سی اے کا پھر انتباہ

کراچی(اسٹاف رپورٹر)حالیہ جاری بارشوں کے دوران سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کی ٹیکنیکل کمیٹی برائے خطرناک عمارات کا سروے جار ی ،ڈائریکٹر جنرل سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی شاہ میر خان بھٹو نے حالیہ بارشوں کے پیش نظر ٹیکنیکل کمیٹی برائے مخدوش خطرناک عمارات کو مسلسل سروے اور ایس بی سی اے رین ایمرجنسی سینٹر میں تعینات افسران و عملے کو 24 گھنٹے کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لئے مستعد رہنے کی ہدایات دی ہیں اس حوالے سے خطرناک عمارات کے مکینوں کو خبردار کرتے ہوئے ایک بار پھر متنبہ کیا ہے کہ اپنی اور اپنے پیاروں کی جانوں اور کسی اندوہناک انسانی المیہ سے تحفظ کی خاطر خطرناک عمارتوں کو خالی کردیں، عمارت کے نزدیک کاروبار و دیگر سرگرمیوں اور پناہ لینے سے بھی اجتناب کیا جائے۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید