کراچی(اسٹاف رپورٹر)مرکزی سیکرٹری جنرل شیعہ علماء کونسل پاکستان علامہ شبیر حسن میثمی نے قائد اعظم محمدجناح کےیوم وفات کے موقع پر کہا ہے کہ برصغیر پاک و ہند میں قائد اعظم محمد علی جناح ؒ کی تحریک نے مسلمانوں کو پاکستان جیسے تحفے سے نوازا ، علامہ ڈاکٹر محمد اقبال ؒ کی فکر اور قائد اعظمؒ کی جدوجہد سے مغربی دنیا آج بھی پاکستان سے خوفزدہ ہے۔