• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جامعہ کراچی کی زمین پر قبضہ کی کوشش متحدہ اسٹوڈنٹس نے ناکام بنادی

کراچی(اسٹاف رپورٹر)آل پاکستان متحدہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن نے جامعہ کراچی کی زمین پر قبضے کی ایک اور کوشش کو بروقت ایکشن لیتے ہوئے ناکام بنا دیا، ایم کیو ایم کے اعلامیہ کے مطابق جس کے دوران قبضہ مافیا کی جانب سے اساتذہ کے ساتھ بدتمیزی جیسے افسوسناک واقعات بھی پیش آئے۔ انچارج اے پی ایم ایس او حافظ شہریار خان نے کہا کہ اساتذہ کی عزت اور جامعہ کراچی کی اراضی کا تحفظ ہماری اولین ترجیح ہے ۔ اس موقع پر سینئر جوائنٹ انچارج ریحان شاہ نے کہا کہ جامعہ کراچی کی اراضی پر قبضے کی ایسی ناپاک کوششیں طلبہ اور اساتذہ دونوں کے مستقبل پر منفی اثر ڈالتی ہیں۔
شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید