کراچی (اسٹاف رپورٹر)امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان نے امیر ضلع غربی مدثر حسین انصاری،یوسی چیئر مین عطائے ربی و دیگر ذمہ داران کے ہمراہ بارش کے دوران اورنگی ٹاؤن کے مختلف علاقوں لیاقت چوک، گلشن ِ ضیاء، اسلام چوک، ڈسکو موڑ مارکیٹ، شاہراہ ِ اورنگی،شاہراہِ قذافی، بس اسٹاپ 1-Hکا دورہ کیا ، علاقہ مکینوں سے ملاقاتیں کیں اور بارش کے بعد پیدا شدہ صورتحال کا جائزہ لیا، عوام نے علاقے میں پانی کی قلت، سڑکوں کی خستہ حالی سمیت دیگر مسائل سے آگاہ کیا ،اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے منعم ظفر خان نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے قابض ٹاؤن چیئر مین کے ہاتھوں اورنگی ٹاؤن کی صورتحال بد سے بدتر ہوتی جارہی ہے، سڑکوں کی خستہ حالی پہلے ہی ابتر تھی، بارش کے بعد صورتحال مزید سنگین ہو گئی ہے، شاہراہ ِ اورنگی پر سفر کرنا عوام کے لیے محال ہو گیا ہے۔