• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انتظامیہ بارشوں اور آتشزدگی کے واقعات میں جانی و مالی نقصانات کا ازالہ کرے، بلال قادری

کراچی(اسٹاف رپورٹر)کراچی میں بارشوں اور آتشزدگی سے 2 واقعات رونما ہوئے ہیں۔ان دونوں ہی واقعات میں جانی اور مالی نقصان ہوا سندھ حکومت اور کراچی انتظامیہ فوری ان نقصانات کا ازالہ کرے۔ان خیالات کا اظہار پاکستان سنی تحریک کے مرکزی سیکرٹری جنرل صاحبزادہ علامہ بلال سلیم قادری شامی نے اپنے بیان میں کہا کہ ہمیشہ ملیر ندی میں بارشوں کا پانی آتا ہے مگر وقت سے پہلے انتظامیہ کی جانب سے کوئی اقدامات نہیں کیے جاتے اور اس کا خمیازہ عوام کو ہی بھگتنا پڑتا ہے۔ملیر ندی میں پانی کی سطح بلند ہو رہی ہے،مگر انتظامیہ غائب ہے بارشوں کے پانی کے باعث ملیر ندی زیر آب آگئی ایک نوجوان ڈوب گیا مگر انتظامیہ سوئی رہی انتظامیہ کو اطلاع دینے کے باوجود انتظامیہ بہت دیر سے پہنچی۔محکموں کی ناقص حکمت عملی کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ ملیر ندی میں آنے والا پانی آبادی میں بھی داخل ہو گیا ہے۔متعلقہ محکمے نے بھی بارشوں کی پیشنگوئی کی ہے مگر پھر بھی کوئی ریسکیو آپریشن وہاں نہیں کیا جا رہا۔
شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید