• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ندیوں میں آنے والے بارش کے پانی نے آبادیوں کو متاثر کیا، ثروت اعجاز

کراچی ( اسٹاف رپورٹر )پاکستان سنی تحریک کے چیئرمین انجینئر محمد ثروت اعجاز قادری نےکہا ہے کہ ندیوں میں آ نے والے بارش کے پانی نے آبادیوں کو متاثر کیا ، نشیبی علاقے زیر آب آ چکے ہیں ،ندیوں کے اطراف کی آ بادی کے لیے کوئی ریسکیو آپریشن کیا گیا اور نہ ہی حفاظتی اقدامات کیے گئے،رات میں آنے والے پانی کے باعث شہریوں کو اپنے گھروں سے بھی نقل مکانی کرنی پڑی، سندھ حکومت ہو یا شہری حکومت صرف باتیں کر رہی ہیں کوئی عملی اقدام ہوتا ہوا نظر نہیں آرہا،شہر کی مرکزی سڑکوں پر بھی بارش کا پانی جمع ہو ا ، ٹوٹی پھوٹی سڑکوں پر سفر کرنے سے حادثات ہو رہے ہیں ،زیر آب علاقوں سے فوری طور پر پانی نکالنے کے لیے اقدامات کیے جائیں تاکہ متاثرین کی پریشانی کچھ کم ہو سکے،ثروت اعجاز قادری کا کہنا تھا کہ پاکستان سنی تحریک اور اہلسنت خدمت فاؤنڈیشن کے رضاکار اس وقت میدان عمل میں موجود اور شہریوں کی مشکلات کم کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید