• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سٹی کورٹ، بارشوں کے باعث وکلا اور سائلین کی آمد میں کمی رہی

کراچی(محمد ندیم،اسٹاف رپورٹر) سٹی کورٹ میں بارشوں کے باعث وکلا اور سائلین کی آمد میں کمی واقع ہوئی، ذرائع کے مطابق کہیں وکیل حاضر نہیں تھے تو کہیں گواہ نہیں آئے،جیلوں سے قیدیوں کی کم تعداد کو عدالتوں میں پیش کیا گیا،آئندہ کی تاریخیں دیدی گئیں،سٹی کورٹ کے اطراف میں بھی پانی جمع ہے،سٹی کورٹ کے ساتھ کے ایم سی کا ہیڈ آفس واقع ہے پھر بھی پانی کی نکاسی کے خاطر خواہ انتظامات دیکھنے میں نہیں آ رہے، کراچی بار ایسوسی ایشن نے سٹی کورٹ کے تمام سیشن ججز کو خط لکھا ہے جس میں درخواست کی گئی ہے کہ کسی کیس میں کوئی آرڈر جاری نہ کیا جائے کیونکہ بارش کی وجہ سے وکلا اور سائلین کو سٹی کورٹ آنے میں مشکلات کا سامنا ہے، حالیہ بارشوں میں سٹی کورٹ میں زیادہ پانی جمع نہ ہونے سے وکلا اور سائلین کو بہتر ماحول میسر آیا ۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید