• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تاجکستان کے لینڈ سکیپنگ اور ہارٹیکلچر ماہرین کے وفدکا سی ڈی اے کا دورہ

اسلام آباد (نیوز رپورٹر) تاجکستان کے لینڈ سکیپنگ اور ہارٹیکلچر ماہرین پر مشتمل وفد نے گزشتہ روز سی ڈی اے کادورہ کیا اورچیئرمین سی ڈی اے و چیف کمشنر اسلام محمد علی رندھاوا سےا لوداعی ملاقات کی ۔ملاقات میں سی ڈی اے بورڈ ممبر ایڈمن و اسٹیٹ طلعت محمود، ممبر فنانس طاہر نعیم، ممبر انوائرمنٹ اسفندیار بلوچ، ممبر پلاننگ اینڈ ڈیزائن ڈاکٹر خالد حفیظ، ڈی جی انوائرمنٹ اور دیگر سنئیر افسران بھی موجود تھے۔تاجک وفد نے اسلام آباد میں تاجکستان کی جانب سے کی جانے والی ماحول دوست شجرکاری اور پھولوں سے کی گئی لینڈ سکیپنگ کے حوالے سے آگاہ کیا۔ چیئر مین سی ڈی اے نے شکریہ ادا کیا کہ تاجک وفد نے اسلام آباد میں ہارٹیکلچر کے شعبے میں سی ڈی اے کی کاوشوں میں عملی تعاون اور رہنمائی فراہم کی۔ اس موقع پر تاجک وفد نے پاکستان بالخصوص سی ڈی اے کی پرخلوص مہمان نوازی کا خصوصی طور پر شکریہ ادا کیا۔
اسلام آباد سے مزید