راولپنڈی (سٹاف رپورٹر ) ایس پی غلام مصطفی گیلانی نےریجنل آفیسر پنجاب ہائی وے پٹرول راولپنڈی ریجن کا چارج سنبھال لیا، ریجن آفس کے سٹاف نے آفس آمد پران کا استقبال کیا، تمام برانچز کے انچارجز سے تعارف کے بعدانہیں بریفنگ دی گئی ،آراونے سٹاف کو ایمانداری سے کام کرنے کی ہدایات دیں تمام ملازمین کے مسائل کو سنا جائے گا اورانہیں فوری حل کرنے کی ہر ممکن کوشش کی جائیگی ۔