• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انسداد منشیات فورس نے113کلو گرام آئس برآمد کر لی

اسلام آباد ( خصوصی نامہ نگار )انسداد منشیات فورس نے 113 کلو گرام میتھ ایمفیٹامائن (آئس) برآمد کرکے ایک بڑی ڈرگ ٹریفکنگ آرگنائزیشن کوبے نقاب کر دیاقابلِ بھروسہ انٹیلیجنس پر کارروائی کرتے ہوئے اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) نے گوادر میں 113 کلوگرام میتھ ایمفیٹامائن (آئس) ایک ریفریجریٹر ٹرک ٹریلر سے برآمد کر لی۔ انٹیلیجنس رپورٹس میں انکشاف ہوا کہ نیٹ ورک نے ایک بڑی مقدار میں آئس کراچی منتقل کرنے کا منصوبہ بنایا ہے، جسے ایک خالی ریفریجریٹر ٹرک ٹریلر میں چھپایا جانا تھا۔گوادر میں مسلسل نگرانی کے بعد اے این ایف نے اس ٹرک کی نقل و حرکت کو ٹریس کیا۔
اسلام آباد سے مزید