• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈی اے وی کالج پر تجاوزات سے ٹریفک جام رہنا معمول بن گیا

راولپنڈی( جنگ نیوز )ڈی اے وی کالج روڈ پر مستقل تجاوزات کی بھرمار جگہ جگہ ریڑھی مافیا کا قبضہ کوئی پرسان حال نہیں۔ٹی ایم اے کی توجہ تجاوزات کی طرف مبذول کرائی گئی مگر کوئی شنوائی نہیں ہوئی ریڑھی والوں کی اجارہ داری کی وجہ سے دکاندار بھی سخت پریشان ہیں جب بھی انہیں کہا جاتا ہے کہ ریڑھی ہٹاؤ تو وہ کہتے ہیں کہ ہم کرایہ دیتے ہیں روڈ کسی کی ملکیت نہیں ہے۔ان خیالات کا اظہار تاجر رہنما شیخ کاشف نے دکانداروں کے ایک وفد سے ملاقات کرتے ہوئے کہی۔انہوں نے کہا کہ روڈ کے درمیان میں ریڑھیاں لگا کر تجاوزات قائم کی جاتی ہیں سارا دن ٹریفک جام رہنا معمول بن گیا ہے ۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ روزانہ کی بنیادوں پر آپریشن کیا جائے تاکہ ریڑھی مافیا سے لوگوں کو نجات مل سکے۔
اسلام آباد سے مزید