• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلام آباد پولیس کا کریک ڈاؤن ،22 ملزمان گرفتار

اسلام آباد ( خصوصی نامہ نگار ) اسلام آباد پولیس کا وفاقی دارلحکومت میں شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لئے جرائم کے انسداد اورجرائم پیشہ عناصر کی گرفتار ی کے لئے مو ثر کریک ڈاؤ ن جاری ہے،اس سلسلہ میں تھانہ کر اچی کمپنی، تھا نہ سنگجانی، تھا نہ رمنا، تھا نہ گو لڑہ، تھانہ سبزی منڈی، تھا نہ نون، تھا نہ لوہی بھیراور تھا نہ بہا رہ کہو پولیس ٹیمو ں نے20ملزمان کوگرفتار کرکے ان کے قبضہ سے1,849 گر ام آئس،40بو تلیں شراب، مختلف بو ر کے سات پستول، دوعددگنیں معہ ایمو نیشن اور خنجر برآمد کرلئے۔اسلام آباد پولیس تھانہ سنگجانی پولیس ٹیم نے ر اہزنی کی متعدد وارداتوں میں مطلوب خطرناک گروہ کے دو ارکان کو گرفتارکرلیا، گرفتار ملزمان کے قبضہ سے چھینی گئی نقدی،موبائل فون، مو ٹر سائیکل اور وارداتوں میں استعمال ہونے وا لا اسلحہ معہ ایمونیشن برآمد کرلیا گیا ۔
اسلام آباد سے مزید