• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پنشنرزسے بدسلوکی کا نوٹس لیاجائے

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)پنشنرزسے بدسلوکی کا نوٹس لیاجائے ،راولپنڈی پولیس کے ریٹائرڈانسپکٹر شفقت مغل نے مرکزقومی بچت کے ہیڈ،وفاقی محتسب اور محتسب بینکنگ کراچی کودی گئی درخواستوں میں مؤقف اختیارکیاکہ مرکزقومی بچت اسلم مارکیٹ واہ کینٹ میں میرا اکاؤنٹ ہے جہاں یکم ستمبر کو میں پرافٹ لینے گیا توڈیوٹی پرموجودکیشئیرنے مجھ سے بدتمیزی کی میری نظر کمزورہے میں نے اسے کہاکہ مجھے کتنی رقم دی ہے تواس نے مجھے برابھلاکہا،میں نے برانچ مینیجر سے شکایت کی اوراسے کہاکہ میرااکاؤنٹ ٹرانسفر کردیں تواس نے کہاکہ کم ازکم ڈیڑھ ماہ لگے گا،میری طرح دیگرپنشنرزبھی ان لوگوں سے تنگ ہیں ،ہم عمررسیدہ پنشنرزکوبلاوجہ تنگ کرتے ہیں ان کے خلاف کارروائی کی جائے۔
اسلام آباد سے مزید