• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پولیس نے مختلف کارروائیوں میں 22ملزمان گرفتار کر لئے

راولپنڈی(سٹاف رپورٹر )پولیس نے مختلف کارروائیوں میں 22 ملزمان گرفتار کر لئے۔قمار بازی کے الزام میں 9ملزموں کو گرفتار کرکے داؤ پر لگی رقم برآمد کرلی گئی ،تھانہ گوجرخان پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے جوا کھیلنے والے 9 ملزموں کو گرفتار کر لیا، پولیس کے مطابق زیر حراست ملزموں سے داؤ پر لگی رقم 62 ہزار 750روپے، 10 موبائل فون اور ڈولی دانے برآمد ہوئے، گوجر خان پولیس نے ملزموں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔ راولپنڈی پولیس نے 3 ملزموں کو گرفتار کرکے 2 کلو 940 گرام منشیات برآمد کرلی ،تھانہ رتہ امرال پولیس نے ایک ملزم کو گرفتار کرکے 220 گرام آئس برآمد کی، تھانہ صدر واہ پولیس نے ایک ملزم کو گرفتار کرکے ایک کلو 400 گرام چرس جب کہ تھانہ چکلالہ پولیس نے ایک ملزم کو گرفتار کرکے ایک کلو 320 گرام چرس برآمد کر لی۔ادھر تھانہ رتہ امرال پولیس نے 7 ملزموں کو گرفتار کرکے80 لیٹر شراب برآمدکرلی ، رتہ امرال پولیس نے ملزموں کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کرلئے ۔راولپنڈی پولیس نے 3 ملزموں کو گرفتار کرکےناجائز اسلحہ معہ ایمونیشن برآمد کر لیا، ملزموں خلاف کارروائیاں تھانہ چکری، گوجرخان اور رتہ امرال کے علاقوں میں کی گئیں۔
اسلام آباد سے مزید